Zain abbas shah | Sub Chale Karbobala hum reh gae | 2019.1441|

Thanks! Share it with your friends!

You disliked this video. Thanks for the feedback!

Added by zainabbasshah
122 Views
Ajj ehsas howa Sughra ki becheni ka
Sub chale karbobala hum reh gae

Reciter | Zain Abbas Shah
Poetry | Zeeshan abdi
Composition | Tirmah zaidi
Audio by: lawa studio
Video by: The focus studio

ھم بھی تیار تھے جانے کیلئے کربوبلا
جب یہ دیکھا کے بُلاوا نا ھمارا آیا
اشک آنکھوں سے گرے دل یہ صدا دینے لگا
آج احساس ھوا صغرا کی بے چینی کا.
سب چلے کربوبلا ھم رہ گئے

کسطرح تمکوبتاؤں قلب کاجو حال تھا
میں کھڑا تھا سامنےاور جارھا تھا قافلہ
دیکھکر جاتے ھوئے اُس قافلے کو کربلا
دل یہی کہنے لگا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

دورآنکھوں سےمیری وہ قافلہ جب جا چکا
میں چلا آیا علم کے سائے میں روتا ھوا
پھر علم کو تھام کر بے ساختہ کہنے لگا
اے سکینہؑ کے چچا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

جانے کیوں اس بات کا آتا نہیں مجھکو یقیں
کربلاسب جاچکےاور رہ گیاھوں میں یہیں
سوچتاھی رہگیا پرکچھ سمجھ آیانہیں
کیا ھوئی ھم سے خطا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

اشک آنکھوں سےنکل آتےتھےبس یہ سوچ کر
ایک دن ھوگانجف سے کربلا پیدل سفر
کربلا جانے کامجھکوتھا بہت ارماں مگر
دل تڑپتا رہ گیا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

میں صدائیں دےرھاتھاساتھ لے جاؤ مجھے
کربلا جاتے ھوئے اُن زائروں کو دیکھکے
آنکھ سےآنسو نکلتےہی رھے کہتے ھوئے
نا بُلاوا آسکا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

میری ھر فریاد مولاؑ آپ نے ھوگی سنی
کربلابس کربلااورکچھ نہیں مانگاکبھی
کیامیرےدل کی تڑپ میں رہ گئی کوئی کمی
جانے کیوں ایسا ھوا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

کب بھلاسوچا تھامیں نا کربلاجا پاؤنگا
میں یہ اکثرسوچتاتھاکربلاجب جاؤنگا
پھر کبھی کربوبلا سے لوٹ کر نا آؤنگا
یہ مگر نا ھوسکا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

اب سمجھ آیا کے صغراؑ کسلئے بےچین تھیں
لے چلو کربوبلا بابا سے کیوں کہتی رھیں
سب گئے کربوبلا ھائے وہ جا پائی نہیں
تھی یہ صغراؑ کی صدا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

کربلا زیشان جانا آرزو کس کی نہیں
زین کی باتوں کوسن کرکھوگیامیں بھی کہیں
جب ھوا احساس مجھکو رہ گیا میں بھی یہیں
دل میرا بھی کہہ اُٹھا ھم رہ گئے
ھم رہ گئے

اپنے دل کو دی تسلی صاف اشکوں کو کیا
میں یہ بولا کربلا نا جاسکے تو کیا ھوا
اپنےمولاؑکی سخاوت پربھروسہ ہےمیرا
دیکھنا اک دن ھمارا بھی بُلاوا آئیگا
یادمیں مولاؑکی خودکوکربلامیں سوچ کر
میں یہاں پربھی کرونگاکربلاجیساسفر
اسطرف کربوبلا اور اُسطرف ھوگا نجف
اس برس پیدل چلونگا میں جلوسوں کی طرف
راہ میں پیاسوں کو پانی بھی پلاتا جاؤنگا
سب کو ھاتھوں سے تبرک بھی کھلاتا جاؤنگا
گر کوئی تھک جائیگا خدمت کرونگے بیٹھ کر
میں یہاں پربھی کرونگاکربلاجیساسفر

Facebook:
https://www.facebook.com/SyedZainAbbasShahFans/

YouTube:
https://www.youtube.com/channel/UCzuy2g4VpYK_T-R4tr0Oa9w

Subscribe This Channel For More Videos Of Zain Abbas Shah


Copyright Strictly Prohibited

© Copyright Information:

All Rights Of Nohas, Audio & Video are reserved By Zain Abbas Shah
#zainabbasshh#karbala#noha2019#2020
Category
Nohay

Post your comment

Comments

Be the first to comment